Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

آئی ٹی سکلز اینڈ پروگرامنگ کے موضوع پر انٹرنیشنل ویبنار کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس کے زیر اہتمام آئی ٹی سکلز اینڈ پروگرامنگ کے موضوع پر انٹرنیشنل ویبنار کا انعقاد کیا گیا۔

انٹرنیشنل ویبنار کی صدارت رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے کی جبکہ گیسٹ اسپیکر ڈاکٹر شاہد تھے۔

پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ تمام اداروں میں آئی ٹی سکلز بہت ضروری ہیں۔ اداروں کوخصوصاََ یونیورسٹیز کو آئی ٹی سکلز بڑھانے کے لئے طلباء کو ٹریننگ اور موثر تربیت دینا ہو گی۔
مزید کہا کہ آئی ٹی سکلز کے بنا ترقی ممکن نہیں۔

انٹرنیشنل گیسٹ اسپیکر ڈاکٹر شاہد نے کہا کہ آئی ٹی سکلز کا پاکستان کی معیشت پر بہتر کردار اجاگر کرنے اور آئی ٹی طلباء کی تعلیمی استعداد کو پروگرانمنگ سکلز کو بہتر کرنے کے طریقوں کو اجاگر کیا اور ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے طباء کی کارکردگی کو سراہا۔

اس موقع پر چئیرمین آئی ٹی ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر سلمان قادری، ڈاکٹر عبدالرزاق، ڈاکٹر ندیم اقبال، ڈاکتر عمار حسین، ڈاکٹر عمر سمیت فیکلٹی اور طلباء و، طالبات کی کثیر تعدا د نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button