Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے زینب ہال میں یوم خواتین جوش و خروش سے منایا گیا

زینب ہال، بہاءالدین زکریا یونیورسٹی (بی زی یو) میں وارڈن پروفیسر ڈاکٹر سیدہ عذرا بتول اور سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر رقیہ صفدر باجوہ کے زیر نگرانی یوم خواتین کی پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں مقامی اور غیر ملکی طالبات نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب میں خواتین کی صلاحیتوں، کامیابیوں اور حقوق پر روشنی ڈالی گئی، اس موقع پر طالبات نے مختلف ثقافتی اور علمی سرگرمیوں میں حصہ لیا، جن میں خواتین کی خودمختاری، صنفی مساوات اور معاشرتی ترقی میں ان کے کردار پر مباحثے شامل تھے۔

پروفیسر ڈاکٹر سیدہ عذرا بتول نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم خواتین خواتین کی جدوجہد اور کامیابیوں کو تسلیم کرنے کا دن ہے، جو معاشرتی ترقی میں ان کے کردار کو اجاگر کرتا ہے۔

ڈاکٹر رقیہ صفدر باجوہ نے کہا کہ بی زی یو میں طالبات کو ایک محفوظ اور معاون تعلیمی و رہائشی ماحول فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ ہر میدان میں کامیابی حاصل کر سکیں۔

تقریب میں غیر ملکی طالبات کی شرکت نے اسے ایک بین الاقوامی رنگ دیا، جس سے مختلف ثقافتوں اور خیالات کا تبادلہ ممکن ہوا۔

اختتام پر کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی اور خواتین کے حقوق و ترقی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button