جامعہ زکریا : فیکلٹی آف ویٹرنری میں ایک روزہ بین الاقوامی ورکشاپ

فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ایک روزہ بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا ۔
جس کا مقصد’’ ون ہیلتھ کے تناظر میں خوراک اور پانی سے پھیلنے والی حیوان آور بیماریاں‘‘ تھا۔
تقریب کے افتتاح میں میاں محمد اویس نے ورکشاپ اوراس میں زیربحث حیوان اور بیماریوں کی اہمیت بیان کی ۔
انہوں نے کہا کہ فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز جنوبی پنجاب میں تعلیم و تحقیق کے لیے ایک بہترین درس گاہ ہے، قومی اور بین الاقوامی سطح پر فیکلٹی بہت سے سیمینار ، کانفرنسز اور ٹریننگ ورکشاپس کا انعقاد کرچکی ہے۔
جن کا مقصد بین الاقوامی سطح پر ویٹرنری سے وابستہ افراد کے ساتھ ہم آہنگی اور مطابقت قائم رکھنا ہے۔
ڈاکٹر میاں محمد اویس نے اس ورکشاپ کے بنیادی مقاصد بیان کیے۔
خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف پیتھالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد عرفان انور نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا، اور تمام معزز مہمانان گرامی کا ایک روزہ ورکشاپ آمد پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، اور اس پلیٹ فارم کو ایک انتہائی اہمیت کی حامل ورکشاپ قرار دیا ۔
ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر نے اپنے افتتاحی کلمات میں سب سے پہلے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور وائس چانسلر ، لائیو سٹاف اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے نمائندگان کی آمد اور خصوصی تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر نے کہاکہ این آر پی یو کا یہ تحقیقی پراجیکٹ ہمارے اور یونیورسٹی کے لیے ایک اعزاز ہے، اور فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز اور لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی مشترکہ کوشش سے حیوان اور بیماریوں سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر قابو پایا جارہا ہے۔
اس طرح معیشت کو مثبت فائدہ حاصل ہوگا، اور ملک کی اقتصادی ترقی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔
تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے تمام شرکاء ، آرگنائزر ، ریسورس پرسنز ، گیسٹ سپیکرز اور پراجیکٹ انوسٹی گیٹر اور خصوصی طور پر ڈین پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر کی کاوشوں کو سراہا۔
وائس چانسلرنے لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور ڈاکٹر محم اویس کی انتھک محنت کی تعریف کی ۔
وائس چانسلر شرکاء اور طلباء طالبات کو نظم و ضبط کی پابندی اور ریسرچ کلچر کے فروغ کی تلقین کی۔
ورکشاپ میں پروفیسر ڈاکٹر حلیل فیکلٹی آف ویٹرنری میڈیسن افیون کوکاٹی پی یونیورسٹی ترکی، ریسورس پرسنز میڈم شاہدہ قریشی ون ہیلتھ ایکسپرٹ منیجر آغا خان یونیورسٹی کراچی ، ریسورس پرسن ڈاکٹر احتشام خان کالج آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز جھنگ، ریسورس پرسن ڈاکٹر حسنی العداوے فریٹرک لوفلر انسٹی ٹیوٹ جرمنی ، ڈاکٹر میمونہ چوہدری یونیورسٹی آف ویٹرنری سائنسز لاہور ، ڈاکٹر محمد اویس ، ڈاکٹر محمد عرفان انور ، ڈاکٹر فقیر محمد ، ڈاکٹر علی رضا عباسی ، ڈاکٹر محمد کاشف ، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ، ڈاکٹر عبدالرزاق ڈائریکٹر اینیمل ہیلتھ پی اے آر سی اسلام آباد نے شرکت کی۔
بعد ازاں ٹیکنیکل سیشن کا آغاز ہوا۔
ٹیکنیکل سیشن کے اختتام پر حیوان اور جرثوموں پر کام کرنے اور بیماریوں کی تشخیص سے متعلق ایک پریکٹیکل سیشن بھی رکھا گیا۔
جس میں قومی اور بین الاقوامی محققین نے اپنے تحقیقی مقالہ جات پیش کیے، اور ون ہیلتھ کے پیش نظر خوراک اور پانی سے پھیلنے والی بیماریوں سے بچائو کے لیے مختلف لائحہ عمل کو زیر بحث لائے۔
تقریب کے آرگنائزنگ کمیٹی میں ڈاکٹر محمد رضا حیدر ، ڈاکٹر محمد امجد علی ، ڈاکٹر نبیل اعجاز، ڈاکٹر کنزا خان ، ڈاکٹر احمد رضا، ڈاکٹر عبدالرئوف خالد ، ڈاکٹر احسن فیاض، مس رمشہ وسیم اور مسٹر عبدالصمد علی خان شرواتی شامل تھے۔
بعد ازاں شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔