Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں انٹرنیز کانفرنس کا انعقاد

حکومت پنجاب کی مالی معاونت اور ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے باہمی اشتراک سے ایگری انٹرن شپ پروگرام کے تحت ایک انٹرنیز کانفرنس منعقد کی گئی۔

اس کانفرنس کا مقصد ایک سال سے فیلڈ میں کام کرنے والے زرعی گریجویٹس کے مشاہدات کو سننا، ان کی قابلیت کو جانچنا اور ان کو مستقبل میں آنے والے مواقعوں سے روشناس کروانا تھا۔

پروگرام میں زرعی یونیورسٹی ملتان کے زیر سرپرستی چار تحصیلوں جن میں ہارون آباد، کروڑ لعل عیسن، بوریوالہ اور کوٹ ادو شامل تھے۔

تقریب کے مہمان خصوصی پروجیکٹ ڈائریکٹروائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹرا ٓصف علی (تمغہ امتیاز) نے زرعی گریجوایٹس میں کامیابی کی اسناد تقسیم کیں، اور سُپر وائزرز کی پذیرائی کے لیئے شیلڈز دی گئیں۔

پروگرام مینجمنٹ یونٹ کے انچارج شعیب ناصر نے کانفرنس کی میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔

دیگرشرکاء میں پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ (فوکل پرسن ایگری انٹرنشپ) پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق (پراجیکٹ کوآرڈنیٹر) کے علاوہ سپر وائزر شامل تھے۔

کانفرنس میں انٹرنیز کی خدنات کو سراہا گیا اور مستقبل کے لئے نبردآزما ہونے کے لئے یونیورسٹی کے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button