Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریایو نیورسٹی کے طلبا کےلئے پیف سکالر شپ کے انٹرویو

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے ہونہار طلباء طالبات کے مابین پیف سکالرشپ دینے کے لیے انٹرویو کیے گئے۔

اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے کی ، جبکہ اس موقعہ پر سکالر شپ سیل کے ڈائریکٹر و ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمد امان اللہ، ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹرجاوید سلیانہ ، ڈاکٹر سہیل ارشد ، ڈپٹی ٹریژار زاہد محمود ، ڈاکٹر رضیہ شبانہ ، ڈاکٹر عنبرین علیم اور انتخاب عالم بھی موجود تھے۔

ایم اے، ایم ایس سی پروگرام میں زیرتعلیم بیسیوں طلباء طالبات نے پیف سکالرشپ کے لیے انٹرویو دیے۔

اس موقع پر وائس چانسلر نے کہا کہ پیف سکالرشپ زیادہ سے زیادہ طلباء طالبات کو دیے جائیں تاکہ وہ باآسانی تعلیم حاصل کرسکیں۔

سکالرشپ سیل کے مطابق منتخب طلباء طالبات کو اس ضمن میں جلد آگاہی فراہم کردی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں