Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان کا نیا کمشنر پرانے دعویٰ، عوام افسروں کا احتساب دیکھنے کے منتظر

ملتان کےنئے تعینات کمشنر ارشاد احمد نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
کمشنر آفس پہنچے پر پولیس کے چاک و چوبند دستے کی سلامی دی ، کمشنر ارشاد احمد نے سیٹ سنبھالتے ہی سائلین سے ملاقات کی اور مسائل سنے ۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے ملتان ڈویژن کی ترقی کا ٹاسک سونپا ہے، اولیاء کرام کی دھرتی میں تعیناتی اعزاز کا باعث ہے۔
ملتان ڈویژن کے باسیوں کی خدمت کرنے کا عزم لیکر عہدہ سنبھالا، کمشنر آفس کے دروازے جائز کاموں کیلئے ہر خاص و عام کیلئے کھلے ہیں، اوپن ڈور پالیسی کے تحت میرٹ پر شہریوں کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے۔
کرپشن اور سرخ فیتہ کلچر کے عادی افسر و اہلکار احتساب کیلئے تیار رہیں۔ڈویژن میں مثالی صفائی، بیوٹیفکیشن پر کام کیا جائے گا، انفراسٹرکچر کی بحالی ،صحت و تعلیم پر خصوصی فوکس ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button