Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

قبل از وقت الیکشن : اسحاق ڈار نے حکومتی جواب صدر کو پہنچا دیا

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قبل ازوقت الیکشن پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو حکومتی جواب سے آگاہ کر دیا۔

اسحاق ڈار صدر سے ملاقات کے لیے وزیر اعظم ہاؤس سے ایوان صدر پہنچے۔

ملاقات میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں اسحاق ڈار نے حکومت کی جانب سے قبل از وقت الیکشن کا جواب عارف علوی کو پہنچایا ، جبکہ دونوں میں سیاسی تناؤ کم کرنے پر مختلف فارمولے زیرِ غور آئے۔

صدر مملکت نے وزیر خزانہ کو اپوزیشن سے ہونے والی گفتگو سے آگاہ کیا۔ دونوں نے آئندہ بھی بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

یاد رہے کہ صدر مملکت عارف علوی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار اب تک 5 ملاقاتیں کر چکے ہیں۔

گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کے بارے میں ذرائع نے بتایا تھا کہ دونوں نے صوبائی اسمبلیوں کو تحلیل کرنے، استعفوں کے معاملے اور عام انتخابات پر بات چیت کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران درآمدی بل کم کرنے کے لیے پنجاب اور خبیر پختونخواہ سے تعاون پر گفتگو ہوئی، جبکہ آئی ایم ایف معاہدے پر عمل درآمد کے لیے اپوزیشن سے تعاون مانگا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button