Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

افغانستان کے پڑوسی ملکوں کی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہوں اسلام آباد میں اکھٹے ہوگئے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افغانستان کی بدلتی صورتحال پر پڑوسی ملکوں کی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہوں کی اہم ترین اجلاس ہوا ہے۔
جس میں چین ، ایران، روس،تاجکستان ، قازقستان کےانٹیلی جنس سربراہ شریک ہوئے، میزبانی آئی ایس آئی چیف لیفٹنٹ جنرل فیض حمید نےکی۔
اجلاس میں افغانستان کی سیکیورٹی کی صورتحال پر سمیت کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور افغانستان کو تنہا نہ چھوڑنے کافیصلہ کیا گیا ۔
تجزیہ نگار اس کو بڑی کامیابی قرار دے درہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا امن مذاکرات میں اہم کردار ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کو افغانستان کی سیکیورٹی صورت حال بہتر کرنا ہوگی۔
ماضی میں افغانستان کی سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال ہوتی رہی، طالبان کو اب افغان سرزمین پڑوسی ممالک کےخلاف استعمال ہونے سے روکنا ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button