Breaking NewsNationalتازہ ترین

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا

ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلئے لارجر تشکیل دے دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کیلئے تین رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل 3 رکنی لارجر بینچ الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کی اپیلوں پر 18 اگست کو سماعت کرے گا۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جن اکاؤنٹس کی معلومات فراہم کیں وہ فیصلے میں موجود ہی نہیں، الیکشن کمیشن کو بتایا کچھ اکاؤنٹس کی معلومات کچھ وجوہات کی بنا پر بتانا ضروری نہیں، مرکزی اکاؤنٹس سے کچھ رقوم صوبائی سربراہان کو بھیجی گئیں۔

انور منصور نے عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے خلاف کسی بھی کارروائی سے روکا جائے۔

جسٹس عامر فارق نے کہا کہ کیس کی سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن کو ممنوعہ فنڈنگ کیس پر مزید کارروائی سے روکنے اور اسٹے آرڈر کا معاملہ بھی لارجر بنچ ہی دیکھے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں