پی ایس ایل 8: اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کےلئے 191 رنز کا ہدف

ملتان میں جاری پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے 7ویں میں میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لئے 191 کا ہدف دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
پی ایس ایل 8 : ساتویں ٹاکرے کےلئے اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی، ملتان سلطانز کی جانب سے پہلی وکٹ پہلے اوور کی پانچویں بال پر شان مسعود کی گری، جس کے بعد محمد رضوان اور رایلی روسو نے اننگ کو جارحانہ اندار میں آگے بڑھایا، اور گراونڈ کی چاروں جانب کھل کر شاٹس کھیلے،اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے بالرز کی کھل کر پٹائی کی۔
رائیلی روسو نے 36 رنز کی اننگ کھیلی،اور 95 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 2 چوکے ،2 چھکے شامل تھے۔
رائلی روسو کے آؤٹ ہونے کے بعد ہی محمد رضوان کو شاداب خان نے ایل بی ڈبلیو آوٹ کر دیا، محمد رضوان اس وقت 50 کے انفرادی سکور پر بیٹنگ کر رہے تھے، ان کی اننگ 5 چوکوں اور 1 چھکے سے مزین تھی۔
چوتھی وکٹ کی شراکت میں ڈیوڈ ملر نے 52 بنا کر آؤٹ ہوئے، اور کیرن پولارڈ نے 32 اور خوش دل شاہ نے 3 سکور بنائے آؤٹ نہیں ہوئے ۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد وسیم جونیئر ٹام کیرن، شاداب خان، رومان رئیس نے 1-1 وکٹ لی۔