Breaking NewsSportsتازہ ترین
اسلام آباد یوم تکبیر اوپن چیس چیمپئنز شپ آج سے شروع ہوگی، ملک بھر سے 100سے زائد شاطر شرکت کریں گے

اسلام آباد یوم تکبیر اوپن چیس چیمپئن شپ آج سے شروع ہوگی جو یکم جون تک جاری رہے گی، اسلام آباد چیس ایسوسی ایشن، اسلام آباد اسپورٹس بورڈ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے ہونے والے ٹورنامنٹ میں خواتین، اور انڈر 15 کے مقابلے بھی کروائے جائیں گے۔
آئی سی اے کے صدر علیم اختر کا کہنا ہے کہ "یہ چیمپئن شپ اسٹریٹجک شاندار اور کھیلوں کی مہارت کا جشن ہے، ہمارا مقصد پاکستان میں شطرنج کو مرکزی دھارے کا کھیل بنانا ہے”۔
اس ٹورنامنٹ میں پاکستان بھر سے کھلاڑی شرکت کررہے ہیں، جن کے لئے خطیر رقم کے انعامات بھی رکھے گئے ہیں ۔