Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے انتقامی کارروائیاں : اسلامی جمعیت کا احتجاج کا اعلان

حارث بلوچ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ زکریا کا کہنا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے پُرامن احتجاج کو انتظامیہ کی جانب سے جُرم ٹھہرا جارہا ہے، طلبہ اپنے حقوق کی آواز بلند کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

انتظامیہ اپنی نااہلی کو چھپانے کیلئے طلبہ کی انکوائری کر رہی ہے، اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ زکریا کی جانب سے پُرامن احتجاج کیا گیا ، جس میں کسی قسم کی توڑ پھوڑ یا تعلیمی ادارے کو نقصان نہیں پہنچایا۔

ہم پُرامن لوگ ہیں اور جامعہ میں امن و امان کو قائم رکھنا چاہتے ہیں، وی سی ہاؤس میں چئیرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان سے ملاقات اور مطالبات کو تسلیم کرنے کی یقین دہانی کے باوجود طلبہ کو انکوائری نوٹس جاری کرنا انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

سلامی جمعیت طلبہ نے وی سی جامعہ زکریا کو ایک ہفتے کا وقت دیا ، لیکن ابھی تک ان کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں آیا ، بس طلبہ کی آواز کو دبانے کیلئے جھوٹے پروپیگنڈے کا استعمال کیا جارہا اور طلبہ میں انکوائری کا خوف پھیلایا جارہا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو پُرزور احتجاج کریں گے، یونیورسٹی کو بند کریں گے اور امن وامان کے ذمہ دار آپ اور یونیورسٹی انتظامیہ ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں