Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

مرکزی ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان سعد سعید کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا

مرکزی ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان سعد سعید کو گریجویشن میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر گولڈ میڈل سے نوازا گیا ۔

اس قابل فخر موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق ، لیاقت بلوچ ، حمزہ صدیقی اور ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان شکیل احمد سمیت دیگر قائدین جماعت اور جمعیت کی جانب مبارکباد دی گئی۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے کارکنان جمعیت کے لئے یہ بات کسی اعزاز سے کم نہیں ہے ، سعد سعید کو گریجویشن کے لیے غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں داخلہ لیا، اور گولڈ میڈل کے اعزاز کے ساتھ ڈگری حاصل کی۔

اس کے بعد جنوبی ایشیاء کی بہترین یونیورسٹی، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے سکالر شپ کے ساتھ ایم فل کیا، اور ابھی تک اپنے تعلیمی کیرئیر کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

ملتان میں قائم بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی سے ایگری کلچر اِیگرونامی میں پی-ایچ-ڈی کے طالب علم ہیں۔

اپنی تعلیمی مصروفیت کے ساتھ،انہوں جمعیت کے ساتھ بھی اپنے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔2008 میں کارکن کی حیثیت سے اس تحریک کا حصہ بنے اور 2011 میں رکن بنے، مختلف ذمہ داریوں کے بعد 2018 میں صوبہ پنجاب جنوبی کے سیکرٹری مقرر کیے گئے اور پھر 2 سال تک کے لئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ پنجاب جنوبی کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیئے۔

فروری 2022 میں،مرکزی مجلس شوریٰ کی جانب سے معاون معتمد عام(اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل)اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان مقرر کیے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button