Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اسلامی جمعیت طلبہ آج ملک بھر یوم تاسیس جمعیت منائے گی

صوبائی ترجمان یوم تاسیس کے حوالے سے ملک بھر میں پروگرامات کا انعقاد ہوگا ، جس میں طلبہ کو جمعیت کی تاریخ، پیغام اور مقاصد سے روشناس کروایا جائے گا۔
اسلامی جمعیت طلبہ 23 دسمبر 1947 کو ایک مقصد ایک پیغام لیے وجود میں آئی اپنا مقصد لیے طلبہ میں دین کے ساتھ محبت بیدار کر رہی ہے۔
اسلامی جمعیت طلبہ روز اول سے طلبہ کی نمائندہ منظم تنظیم ہے جو اپنا وجود رکھتی ہے طلبہ کے حق کے لیے آواز بلند کرتی ہے اور اپنے مطالبات منواتی ہے ۔
23 دسمبر کو لگنے والا اسلامی جمعیت طلبہ کا پودا آج ایک تن آور درخت بن چکا ہے اسلامی جمعیت طلبہ کا نصب العین “اللہ اور اسکے رسولﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق انسانی زندگی کی تعمیر کے ذریعے رضائے الہی کا حصول ہے” اسی نصب العین اور مقصد کو لیے طلبہ میں دین کی محبت بیدار کر رہی ہے ۔
اسلامی جمعیت طلبہ ہر دور میں طلبہ مسائل کے لیے آواز بلند کرتی آئی ہر کالج یونیورسٹی میں طلبہ کی آواز بنی۔
جب جب اس ملک پاکستان کو ضرورت پڑی اسلامی جمعیت طلبہ نے اپنا لہو پیش کیا سقوط ڈھاکہ کے موقع پر اسلامی جمعیت طلبہ نے دس ہزار نوجوان پیش کیے اسی طرح اسلامی جمعیت طلبہ نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم جیسے بے شمار اور قابل ہیرے ملک پاکستان کو دیے ۔
جمعیت طلبہ کی نمائندہ تنظیم ہے جو اپنا مقصد اور وجود رکھتی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button