Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اسلامی جمعیت طلبہ نے سالانہ کمپین کا آغاز کر دیا

"اٹھو جہاں بدل دو” کے سلوگن سے جمعیت طلبہ میں اپنی سرگرمیوں کا انعقاد کر رہی ہے، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب جنوبی ابوذر غفاری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اسلامی جمعیت طلباء روایات کی پاسدار پاک اجتماعیت ہے، طلباء کی واحد نمائندہ و منظم طلبہ تنظیم ہے جو 23 دسمبر 1947 کو وجود میں آئی اور ملک پاکستان میں طلباء کی نمائندگی کر رہی ہے، طلبہ مسائل کے لیے آواز بلند کرتی ہے اور مسائل کو مکمل حل کرواتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمعیت نے اس ملک پاکستان کے لیے اپنے لاکھوں طلباء کے سروں کی فصل پیش کی ہے , ملک پاکستان میں فسطائیت کا مقابلہ کیا اور طلبہ کو ان کا حق دلوایا اسلامی جمعیت طلبہ کی کمپین کا دورانیہ یکم ستمبر تا 31 دسمبر 2024 پر مختلف سرگرمیوں کے ساتھ مشتمل ہے یکم ستمبر تا 15 ہفتہ ختم نبوّت کے نام سے منائے گی ۔

ختم نبوّت کے حوالے سے کانفرنسز کا انعقاد کرے گی اور جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع و مقامات میں تقریباً بیس ہزار پمفلٹ تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ ختم نبوّت کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرے گی۔

7 ستمبر 1974 کو اسلامی جمعیت طلبہ کا قادیانیوں کے خلاف آواز بلند کرنے پر ختم نبوت کا فیصلہ ہوا اور قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا اور آج قادیانیوں کو غیر مسلم ہوئے پورے پچاس سال ہو گئے ہیں۔

اسلامی جمعیت طلبہ پرامن طلبہ تنظیم ہے جو ملک پاکستان میں طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے مثبت پروگرامات کا انعقاد کرتی ہے، 15تا 22 ستمبر یونیورسٹی و کالجز میں نئے آنے والے طلبہ و طالبات کو ویلکم کرے گی، جامعہ کے نظم و ضبط اور طلبہ کو درپیش مسائل کو دور کرنے کے لیے ہمہ وقت موجود رہے گی، طلبہ اس ملک و قوم کا سرمایہ ہیں لیکن اس ملک پاکستان میں انہی طلبہ کے ساتھ زیادتی ہوتی ہے , بڑھتی فیسوں, ہاسٹل مسائل, ٹرانسپورٹ مسائل کی صورت میں اور جامعہ انتظامیہ ان طلبہ کی آواز کو دبانے میں مصروف عمل ہوتی ہے۔

22 تا 30 ستمبر یوم ہفتہ فکر مودودی کے نام سے منائیں گے جس میں مولانا کی خدمات کے حوالے سے پروگرامات کا انعقاد کیا جائے گا، مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی بانی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان ہیں، جس کی خدمات کو کوئی جھٹلا نہیں سکتا۔ یکم تا 30 اکتوبر ماہ طلبہ یونین اور طلبہ مسائل کے حل کے حوالے سے منایا جائے گا۔

طلباء یونین طلباء کا آئینی و جمہوری حق ہے اس ملک پاکستان میں طلبہ کو ان کے آئینی و جمہوری حق سے دور رکھنا طلبہ و اس تعلیمی نظام کے ساتھ زیادتی ہے، اس حوالے سے اسلامی جمعیت طلبہ جنوبی پنجاب میں روڈکارواں کا انعقاد کرے گی ایوانوں میں طلباء یونین کے حوالے سے درخواست دے گی اور احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کرے گی، اسی کے ساتھ طلباء کو درپیش مسائل کے حل کے لیے آخری اقدام تک جائے گی اور طلبہ کو ان کا حق دلوائی گی۔

یکم نومبر تا 30 نومبر پورہ ماہ اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب بڑے پروگرامات کا انعقاد کرے گی، جس میں طلباء کنونشن، ایجوکیشنل ایکسپوز شامل ہیں، طلباء کنونشن کا مقصد جامعہ ذکریا میں بڑھتی ہوئی کا خاتمے اور انتظامیہ کی نااہلی کو درست کرنا ہے اگر یونیورسٹی بند کانا پڑی تو یونیورسٹی بند کریں گے اور اپنے تمام مطالبات منوائیں گے طلبہ کو فیسوں میں ریلیف دلوائیں گے۔

یکم دسمبر تا 30 دسمبر اسلامی جمعیت طلباء سقوط ڈھاکہ کے حوالے سے پروگرام کرے گی اور جمعیت کے 77 سال مکمل ہونے پر پورے پاکستان میں پروگرامات کا انعقاد کرے گی۔ اس کمپین کا مقصد چار لاکھ طلبہ تک اسلامی جمعیت طلبہ کی دعوت دینا ہے اور ان سرگرمیوں میں شریک کرنا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button