Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے انٹر یونیورسٹی بیس بال چیمپئن شپ میں سلور میڈل حاصل کرلیا

آل پاکستان انٹر یونیورسٹی بیس بال چیمپئن شپ جو کہ لاہور میں جاری تھی ، میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے دوسری پوزیشن کے ساتھ سلور میڈل حاصل کرلیا۔

اسلامیہ یونیورسٹی نے سیمی فائنل میں پنجاب یونیورسٹی کو شکست دی ، جبکہ فائنل میں سنٹرل پنجاب سے شکست کھائی۔

ٹیم کی اس شاندار کامیابی پر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس شاندار کامیابی کا کریڈٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچ حسن جمیل کو جاتا ہے، جنہوں نے ہمارے کھلاڑیوں کی بہترین کوچنگ کی ،جس کی وجہ سے یونیورسٹی دس ٹیموں میں سے دوسرا نمبر حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔

اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ڈاکٹر امجد فاروق وڑائچ ڈائریکٹر سپورٹس اور قاضی عرفان اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس اسلامیہ یونیورسٹی کو بھی خراج تحسین پیش کیا کہ ان کی شب و روز محنت سے یونیورسٹی کے کھلاڑی مختلف کھیلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرریے ہیں۔

چیمپین شپ میں نمایاں کارکردگی کے حامل کھلاڑیوں۔رِئیس بشیر۔فراز خان۔سلمان۔فیصل۔عمر عباسی۔غلام محمد۔عدنان فیاض۔اسامہ بشیر۔شہباز اور احمد کو خصوصی شاباش دی گئی۔

اس موقع پر ملتان سے تعلق رکھنے والے ٹیم کے کوچ انٹر نیشنل بیس بال کھلاڑی حسن جمیل نے پوری ٹیم کی شاندار کارکردگی کا کریڈٹ یونیورسٹی منیجمنٹ کو دیتے ہوئے کہا کہ انٹر یونیورسٹی بیس بال چیمپئن شپ میں اسلامیہ یونیورسٹی کو چیمپئن سٹینڈ پر لانے کے لیے تین سال سے محنت کررہا تھا۔

آخری سال ہم نے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی ، اس دفعہ الله کے فضل سے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

یہ سب وائس چانسلر ڈاکٹراطہر محبوب کی سرپرستی اور ڈاریکٹر سپورٹس امجد فاروق کی رہنمائی ہمیں ہر قدم پر حاصل رہی۔

اسی طرح محنت اور لگن سے ہماری ٹیم مستقبل میں آل پاکستان چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کرلے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button