Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

اسلامی نظریاتی کونسل نے ٹرانس جینڈر ایکٹ کو غیرشرعی قرار دیدیا

اسلامی نظریاتی کونسل نے ٹرانس جینڈر ایکٹ کو غیرشرعی قرار دے دیا۔

اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایکٹ کی کئی شقیں شرعی اصولوں کےساتھ ہم آہنگ نہیں، ایکٹ نت نئےمعاشرتی مسائل پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے خواجہ سراؤں کےحقوق کےتحفظ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹرانس جینڈر ایکٹ کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے، یہ کمیٹی خواجہ سراؤں سےمتعلق موجودہ قانون کاتفصیلی جائزہ لے مسئلے کے ہر پہلو کو سامنے رکھتے ہوئےجامع قانون سازی کی جائے۔

چند روز قبل سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی نے ٹرانسجینڈرز ایکٹ میں سینیٹر مشتاق احمد خان کی پیش کر دہ ترامیم اسلامی نظریاتی کونسل بھجوائی تھیں۔

کمیٹی کے مطابق ترامیم سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل سے رائےطلب کی گئی ہے بل کی بعض شقوں کو قرآن وسنت سے متصادم قرار دیا گیا تھا۔

سینیٹ انسانی حقوق کمیٹی اجلاس میں سینیٹر مشتاق نے ٹرانسجینڈر ترمیمی بل 2021 پر ترامیم پیش کی تھیں۔

جماعت اسلامی کے سینیٹرمشتاق احمد نے تجویز پیش کی کہ کوئی جنس تبدیلی کیلئےنادراکےپاس جائے تو میڈیکل بورڈ فیصلہ کرے۔

سینیٹرمشتاق احمد نے کہا کہ اس قانون پر چند اعتراضات ہیں کچھ ترامیم لایا ہوں اس قانون میں آپ نے اختیار دیا کہ جینڈر تبدیل کرے، 30ہزار لوگوں نے جینڈر تبدیل کرنے کیلئےنادرا کو درخواست دی اگر کوئی جنس تبدیلی کیلئے نادرا کے پاس جائے تو میڈیکل بورڈ فیصلہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ اس قانون سے قانونِ وراثت پر اثر پڑ رہا ہے۔

چیئرمین کمیٹی نے پوچھا کہ جب قانون بن رہاتھاتب اسلامی نظریاتی کونسل سےرائےلی گئی؟

جس پر سینیٹرمشتاق احمد نے کہا کہ اس وقت اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے نہیں لی گئی تھی۔

وزارت انسانی حقوق کی جانب سے ترامیم کی مخالفت کی گئی۔

وزارت انسانی حقوق نے کہا کہ معاملہ عدالت میں ہے اس قانون کو نہ چھیڑا جائے۔

اسلام آباد انتظامیہ نے ترامیم کی حمایت جب کہ خواجہ سرا نمائندگان نے مخالفت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button