Breaking NewsEducationتازہ ترین
ملتان: اسلامی جمعیت ایمرسن یونیورسٹی کے صدر لاپتہ ہوگئے

اسلامی جمعیت طلباء ایمرسن یونیورسٹی یونٹ کے صدر محمد باسط تین روز قبل یونیورسٹی آئے تھے، ان کو ایک فون کال ریسیو ہوئی ، جس کے بعد وہ اپنا بیگ کلاس فیلو کو دے کر یونیورسٹی سے باہر گئے، جس کے بعد واپس نہیں آئے۔
اہل خانہ اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے تلاش کی کوشش کی ناکامی پر گزشتہ روز لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرادی۔
اسلامی جمیعت ملتان کے صدر ابوذر کا کہناہے کہ پولیس بالکل بھی تعاون نہیں کررہی، جس کی وجہ سے زیادہ پریشانی کا سامنا ہے، اعلیٰ قیادت کو آگاہ کردیا گیا ہے ۔