Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اسلامی جمعیت طلبہ کے وفد کا ترکی کا دورہ

اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم ِاعلیٰ شکیل احمد نے استنبول میں واقع ترک حکمران جماعت اے کے پارٹی کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں جماعت کے مرکزی ذمہ داران نے انہیں اپنی تعلیمی پالیسی اور ترقیاتی منشور سے آگاہ کیا۔

ناظمِ اعلیٰ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ترک حکمران جماعت کے تجربے سے فائدہ اٹھا کر پاکستان میں طلباء کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کو تجاویز دیں گے۔

اس سے پہلے جمعیت کے ناظمِ اعلیٰ 14 روزہ دورے پر گزشتہ شب ترکی پہنچے تو استنبول ایئرپورٹ پر اُن کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔

انہوں نے ترک فلاحی تنظیم آئی ایچ ایچ کے مرکزی دفتر کا دورہ بھی کیا، اور ترکیہ میں مقیم پاکستانی طلباء سے ملاقاتیں بھی کیں۔

انہوں نے ترک ٹی وی چینل 7 کا دورہ بھی کیا۔

دو ہفتے ترکی میں قیام کے دوران ناظمِ اعلیٰ ترک طلباء تنظیموں کے قائدین اور کارکنان سے ملاقاتوں کے علاوہ مختلف جامعات میں طلباء کے اجتماعات سے خطاب بھی کریں گے، اور اساتذہ اور حکومتی نمائندوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button