اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری

ملتان سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ نے رواں سال کے اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی، جس میں امتحانات کے اوقات کا ذکر کیا گیا ہے لیکن امتحان کے دورانیے سے متعلق ڈیٹ شیٹ میں ایک غلط فہمی پیدا ہو گئی، جس کی وجہ سے طلباء میں تشویش پھیل گئی۔
بتایا گیا ہے کہ رواں سال سے اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کا امتحان 100، 100 نمبروں کا ہوگا جبکہ نئے سلیبس کے مطابق یہ امتحان 3 گھنٹے کا لیا جائے گا۔
اس سے قبل اولڈ کورس کے تحت یہ امتحانات دو گھنٹے کے ہوتے تھے، ڈیٹ شیٹ میں 2 گھنٹے کا امتحان دکھائے جانے پر طلباء کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ ہزاروں امیدواروں نے ڈیٹ شیٹ میں اس غلطی کو دیکھ کر پریشانی کا اظہار کیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ امتحان دونوں کورسز (اولڈ اور نیو) کے تحت لیا جائے گا۔ پرانے کورس کے مطابق امتحان 2 گھنٹے کا ہوگا جبکہ نئے کورس کے مطابق امتحان 3 گھنٹے کا لیا جائے گا۔
نئے سلیبس والے بچوں کو رولنمبر سلپ 3 گھنٹے کے امتحانات کے مطابق دی جائیں گی۔