Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بھارت کا پاکستان میں 5 جگہوں پر میزائل حملہ، عام شہریوں کے زخمی اور شہید ہونے کی اطلاعات، انڈیا انتظار کرے، توقع سے زیادہ نقصان پہنچائیں گے، ISPR

بزدل دشمن بھارت نے ایک بار پھر رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا ہے، ڈی جی ائی ایس پی ار کے مطابق بھارت نے پاکستان میں پانچ مختلف جگہوں پر میزائل حملے کیے جن میں بہاولپور میں احمد پور شرقیہ کا علاقہ، ازاد کشمیر میں کوٹلی ستیاں، مظفر آباد، مرید کے اور کالا باغ کے علاقے شامل ہیں۔

اب تک کی معلومات کے مطابق سب سے زیادہ نقصان بہاولپور میں ہوا جہاں پر پانچ میزائل فائر کیے گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق پہلے چار میزائل فائر ہوئے، اس کے تھوڑی دیر بعد جب وہاں پہ لوگ اکٹھے ہوئے تھے تو تب وہاں پہ پانچواں میزائل آیا جس میں سے سویلین ابادی کے زخمی اور شہید ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

بہاول وکٹوریہ ہاسپٹل میں اس وقت زخمیوں کی امد کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور ضلعی انتظامیہ ہی سلسلے میں الرٹ ہے اور شہریوں کو محتاط رہنے کا کہا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بھارت نے پاکستان میں ایئر سٹرائیک کی ہے جو کہ اس نے اپنے فضائی حدود میں رہتے ہوئے کی ہے جس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پاکستان اپنی مرضی کے اہداف اور وقت کا خود فیصلہ کرے گا اور دشمن کو اسے تین گنا زیادہ نقصان پہنچائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button