Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاک افواج ہر قسم کی جارحیت کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں : آئی ایس پی آر

پاک فوج نے یوم تکبیر پر کارنامے کی انجام دہی میں شامل تمام افراد کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے یوم تکبیر کے موقع پر بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے نیو کلیئر صلاحیت کے 24سال مکمل ہوگئے ، پاکستان نے 28مئی1998 کو ایٹمی دھماکے کرکے کم از کم دفاعی صلاحیت کا مظاہرہ اور خطے میں طاقت کا توازن مستحکم کیا تھا‌۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کارنامےکی انجام دہی میں شامل تمام افرادکوسلام پیش کرتی ہیں، مسلح افواج ہرقسم کی جارحیت کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

خیال رہے آج سے 24سال پہلے آج ہی کے دن وطن عزیز نے اسلامی دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کی تھی، پاکستان نے 28مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی میں بھارتی ایٹمی دھماکوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اپنی جوہری طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا تھا۔

ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا, اور اسی دن کو "یوم تکبیر” کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button