Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترینسائنس وٹیکنالوجی

اسرائیلی سافٹ ویئر بے نقاب، 50 ہزار سے زائد افراد کی جاسوسی کا انکشاف

امریکا میڈیا میں آنےوالے رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیلی کمپنی کے سافٹ وئیر سےدنیا بھر میں پچاس ہزار سے زائد افراد کی جاسوسی کی گئی۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ ، برطانوی اخبار گارجین اور دیگر خبر رساں اداروں نے رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی کمپنی کا پیگاسوس نامی سافٹ ویئر ایسا میل ویئر ہے، جو آئی فونز اور اینڈرائیڈ آلات کو متاثر کرتا ہے، اس کے ذریعے پیغامات،تصاویر،ای میلز،کالز اور مائیکرو فون کو خفیہ طور پر ہیک کیا جاتا ہے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ڈیٹا ہیک کرنے کے لیے مختلف ممالک کی حکومتوں کو یہ سافٹ ویئر اسرائیلی کمپنی نے فروخت کیا، جاسوسی کا دائرہ تقریبا پچاس ممالک تک پھیلا ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دو ہزار سولہ سے عرب ممالک کے شاہی خاندانوں کے افراد، مختلف ممالک کے صدور، وزرائےاعظم ،وزرا،کابینہ کے ارکان، سیاسی اور مذہبی شخصیات کے علاوہ اہم کاروباری شخصیات کا ڈیٹا ہیک کیا جارہا ہے، ہیکنگ کا نشانہ بننے والوں میں ایک سو اسی عالمی شہرت یافتہ صحافی اور سماجی کارکنان بھی شامل ہیں۔
گارجین اور اس کے میڈیا پارٹنرز کے مطابق آنے والے دنوں میں اُن لوگوں کی شناخت بھی ظاہر کریں گے، جن کا ڈیٹا ہیک کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button