Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کےلئے آئی ٹی ماہرین کی خدمات لینے کافیصلہ

زکریا یونیورسٹی کو تھرٹ الرٹ جاری ہونے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے سیکورٹی سسٹم کو فول پروف بنانے کے لئے آئی ٹی ماہرین کی خدمات لینے کافیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی حکام کے لئے سب سے بڑا مسئلہ جو درپیش ہے وہ آوٹ سائیڈر کی آمد ہے، جو مختلف گیٹس سے کیمپس میں داخل ہوتے ہیں اور بدنظمی پیدا کرتے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ملنے والے حکم کے بعد یونیورسٹی حکام نے سمارٹ سیکورٹی سسٹم کے انسٹال کے لئے کوشش تیز کردیں۔

ذرائع کے مطابق ایسا سافٹ ویئر بنوایا جارہا ہے جو مرکزی گیٹس پر نصب ہوگا، اور کیمپس میں داخل ہونے والے تمام افراد کو اپنا انگوٹھا سکین کرنا ہوگا ۔

فنگر پرنٹس کی تصدیق کےلئے نادرا کی خدمات بھی لی جائیں گی، تاکہ فوری طورپر اس شخص کی تصدیق ہوسکے ۔

اس بارے میں آر او آفس نے بھی تصدیق کی ہے کہ سمارٹ سیکورٹی سسٹم کےلئے تیاریاں کی جارہی ہیں، یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنسز کی مدد لی جائے گی، اور سافٹ بنوایا جائے گا ۔

ایک آپشن یہ بھی کہ کیمپس میں داخل ہونے والے شناختی کارڈ کو سکین کیا جائے، تاہم دونوں آپشن کے ساتھ سیکورٹی ارینجمنٹ کی جائے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button