Breaking NewsEducationتازہ ترین
اسلامیہ یونیورسٹی میں دھماکہ؛ عمارت تباہ، تین کی حالت نازک
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور: چولستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیزرٹ سٹڈیز کی عمارت گیس لیکج کے باعث گر گئی، 6 افراد زخمی، 3 کی حالت نازک
تفصیل کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں واقع چولستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیزرٹ سٹڈیز کی عمارت زور دار دھماکے کے ساتھ گر گئی، افسوسناک واقعہ گزشتہ روز دو بجے کے قریب پیش آیا۔
حادثے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی، 6 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ، جن میں سے 3 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔