Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جمعیت آج حیا ڈے منارہی ہے

ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب جنوبی ثوبان شرجیل نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ ملک بھر کی جامعات، کالجز اور رہائشی حلقوں میں 14 فروری کا دن حیاء ڈے کی مناسبت سے منائے گی۔

حیاء ہمارے مذہب اور معاشرے کا سرمایہ ہے، ہمارے نوجوان مشرقی رسومات اور بے کار لوگوں کی پیروی کرتے ہوئے اپنے کلچر دور ہورہے ہیں، حیاء ڈے کا مقصد تعلیمی اداروں میں طلبہ و طالبات کو ویلنٹائن ڈے جیسی لعنت سے بچانا جو ہماری نوجوان نسل جو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔

حیاء ڈے کی مناسبت سے جامعات جن میں پنجاب یونیورسٹی، جامعہ کراچی، جامعہ زکریا، جامعہ ایمرسن و دیگر جامعات میں حیاء واک ، آگاہ سیمینار اور اسٹڈی سرکلز کا انعقاد کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button