Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جاپانی ماہرین کا انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن کادورہ

انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے دورہ پر آئے ہوئے جاپان کی فلاحی تنظیم کے ماہرین اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ملتان کے نمائندوں کو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر نے انسٹیٹیوٹ میں موجود سہولیات سے آگاہ کیا، اور نجی اداروں خاص طور پر دوآبہ فاؤنڈیشن اور ڈبلیو ایچ ایچ کے سابقہ کیے گئے غذائیت پر کی گئی تحقیق پر بریفنگ دی، جس پر جاپانی ماہرین نے کافی تعریف کی۔

اس موقعہ پر ڈاکٹر توصیف اور ڈاکٹر طارق نے بھی انسٹیٹیوٹ کے تحقیقاتی مقالوں پر اور غذائیت کے حوالے سے جو تحقیق پر کام کیا ہے، تمام ماہرین کو آگاہ کیا۔

پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے وفد نے آر ایل ٹی ایف کی تیاری کے حوالے سے مشاورت کی جس پر انسٹیٹیوٹ نے اپنی کاوشوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

انسٹی ٹیوٹ ملتان ہیلتھ اتھارٹی نے ڈیپارٹمنٹ میں Lab Rehabilition کے قیام اور دوسری تکنیکی سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

نشست کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو ر اکبر کنڈی کے وژن کو بھی سراہا گیا۔

اور تمام ماہرین نے جنوبی پنجاب میں غذائیت کی کمی اور غذائی مسائل کو حل کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button