Breaking NewsNationalتازہ ترین

جشن بہاراں کا میلہ 30 مارچ سجنے کو تیار

شہر اولیاء ملتان میں جشن بہاراں کا میلہ 30 مارچ سجنے کو تیار ہے ۔

شہریوں کو مثبت تفریح کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ ملتان نے تمام پروگرامز میں انٹری فری رکھی ہے ، اس سلسلے میں قلعہ کہنا قاسم باغ میں قوالی نایٹ،میوزیکل نائٹ کے لیے سٹیج کی تیاری شروع کردی گئی ہے ۔

گزشتہ روز اے سی سٹی خواجہ عمیر محمود نے قلعہ کہنہ قاسم باغ کا دورہ کیا، اور جشن بہاراں کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر خواجہ عمیر محمود نے کہا کہ 30 مارچ کو قوالی نائٹ میں فیملیز اور شہریوں کی انٹری بالکل فری ہو گی ، جبکہ 31 مارچ کو میوزیکل نائٹ میں بھی تمام انٹری فری ہو گی۔

خواجہ عمیر نے کہا کہ بچوں کے لیے میجک شو سٹالز لگائے جائیں گے ، جبکہ آرٹس کونسل میں مشاعرہ اور عید گاہ پر میراتھن ریس کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جشن بہاراں کے سلسلے میں 31 مارچ کی شب رات 12 بجے قلعہ کہنہ پر شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں