Breaking NewsNationalتازہ ترین

جشن بہاراں کا افتتاح آج ہوگا

شہر اولیاء میں جشن بہاراں کے رنگ سجنے کو تیار ہیں اس سلسلے میں جشن بہاراں کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب بدھ صبح 9 بجے قلعہ کہنہ پر منعقد ہوگی، جس میں جھومر،ڈھول پارٹی اور شاندار فلاور شو سے بہار میلے کا آغاز ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے قلعہ کہنہ سٹیڈیم میں پنڈال سجالیا ہے، جہاں جشن بہاراں پر فلاور شو، میوزیکل نایٹ،میراتھن ریس کا بھی خصوصی اہتمام ہو گا ، جبکہ تمام پروگرامز میں شہریوں کی انٹری بالکل فری ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ قلعہ کہنہ سٹیڈیم میں ٹھیٹر پرفامنس، صوفی رقص اور قوالی نائٹ کا اہتمام ہوگا۔

31 مارچ کو صبح 9 بجے میراتھن ریس عیدگاہ تا سپورٹس کمپلیکس منعقد ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وہیل چئیر ریس صبح 10 بجے باسکٹ بال گراؤنڈ میں ہوگی، اور آرٹس کونسل میں مشاعرہ شام 5 بجے،سپورٹس کمپلیکس میں شام 5 بجے کبڈی میچ اور گھوڑا ڈانس بھی ہوگا۔

عامر کریم خاں نے کہا کہ جشن بہاراں کی آخری شب ہوجمالو پرفارمنس، چولستان پرفارمینس اور گرینڈ میوزیکل شو بھی ہوگا ، جس میں معروف گلوکار ملکو اور نادیہ ہاشمی پرفارم کرینگے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قلعہ کہنہ سٹیڈیم میں دو روز فوڈ سٹالز اور بچوں کے جھولے بھی سجائے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں