Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

شہر اولیاء میں جشن بہاراں کے رنگ سجنے کو تیار

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ شہر اولیاءمیں جشن بہاراں کے رنگ سجنے کو تیار ہیں ۔

ضلعی انتظامیہ نے رنگارنگ فیسٹول کیلئے کمر کس لی ہے، شہریوں کو تفریح کے بہترین مواقع فراہم کریں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قلعہ کہنہ سٹیڈیم کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز بھی اس موقع پر موجود تھے، جبکہ اے سی سٹی خواجہ عمیر محمود نے بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ قلعہ کہنہ سٹیڈیم میں پھولوں کی نمائش اور مرکزی فیسٹول کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں۔

جشن بہاراں کے پروگرامز،سکیورٹی اور دیگر امور کیلئے کمیٹیوں کو بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔

عامر کریم خاں نے کہا کہ جشن بہاراں کی تین روزہ تقاریب کا آغاز 31 مارچ سے ہوگا ، جس میں رنگا رنگ تقریبات،پھولوں کی نمائش اور میوزیکل پروگرام منعقد ہونگے ۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قلعہ کہنہ سٹیڈیم میں مشاعرہ، کلچرل شو، گھڑ ڈانس اور مختلف پروگرام ہونگے ، جبکہ جشن بہاراں کے انتظامات کیلئے بہار کا استقبال کرتے ہوئے شہر کو کلچرل رنگ میں سجائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ شہریوں کیلئے میراتھن دوڑ،ثقافتی مقابلے اور سرگرمیاں بھی ہونگی، اور 2 اپریل کی شب گرینڈ میوزیکل نائٹ اور میلہ ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ملک کے معروف شعراءاور گلوکار جشن بہاراں میں شریک ہونگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button