Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

جناح ، قریشی اور اولین کرکٹ کلب نے پی سی بی کا ماڈل آئین نافذ کردیا

ملتان کی کرکٹ کلبو ں کی طرف سے ماڈل آئین کے نفاذ کاسلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں قریشی کرکٹ کلب ملتان کا ایک اجلاس زیر صدارت ملک محمد اصغر منعقد ہو،ا اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کلبوں کے لئے ایک ماڈل آئین متعارف کرایا ہے جس کے مطابق آئندہ کلب کے معاملات کو چلایاجائے گا ۔
اس موقع پر سیکرٹری کلب نے تمام شرکا کو آئین پڑھ کے سنایا ،تمام ارکان نے آئین کو منظور کرنے کا فیصلہ کیا ۔
جس کے مطابق پہلے مرحلے میں ایک دس رکنی جنرل باڈی جس میں ملک محمد اصغر ۔اے ڈی عرف محمد شکیل ۔محمد ندیم۔ محمد علی ۔ملک محمد شفیق ۔ملک محمد تنویر۔ ملک محمد عتیق ۔ملک محمد وجاہت۔ محمد سفیان اور عدنان منظور شامل ہیں ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کلب کے صدر اور خزانچی کے لئے انتخابات 6اکتوبر کو کرائے جائیں گے ۔
اس سلسلے میں محمد عرفان کو الیکشن کمشنر مقررکیا گیا ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ملک محمد اصغر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کلبوں کے لیے ایک مثالی آئین بنا کر دیا ہے، جس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے ۔اس بہترین آئین کی مدد سے ملک میں کلب کرکٹ کو فروغ حاصل ہوگا۔
اے ڈی عرف محمد شکیل ملک جات ملک شفیق ملک عتیق ملک وجاہت اور سفیان اور عدنان منظور نے کہا کہ ہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے کھلاڑیوں کی رہنمائی کے لیے ایک مثالی آئین دیا ہے اجلاس کے اختتام پر فیصلہ کیا گیا کہ اجلاس میں تمام فیصلے منظور کئے جاتے ہیں اور آئندہ کلب کے تمام معاملات اسی نئے ماڈل آئین کے تحت چلایا جائیں گے۔
اولین ینگسٹر کرکٹ کلب ملتان کی جنرل باڈی کا اجلاس اولین ینگسٹر کرکٹ کلب ملتان کی جنرل باڈی کا اجلاس زیر صدارت محمد عرفان صدر کلب میں منعقد ہوا ، اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے دیے جانے والے ماڈل کلب آئین کے متعلق گفتگو ہوئی ۔اس سلسلے میں آئین کے مطابق کلب کی دس رکنی جنرل باڈی جس میں محمد عرفان ۔ذیشان ملک ۔عمیراعجاز۔سید نجم الحسن۔ محمد شہزاد۔ عرفات علی۔ محمد مرسلین فداحسین حماد رضا اعوان اور ذیشان احمد شامل ہیں کے ناموں کی منظوری دی گئی ۔
جنہوں نے اس ماڈل آئین کی منظوری دی اس آئین کے مطابق کلب کے صدر اور خزانچی کے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیا اس سلسلے میں محمد منظور لطیفی کو الیکشن کمشنر نامزد کیا گیا۔جن کی مشاورت سے الیکشن شیڈول کا اجرا کیا گیا جس کے مطابق کلب کے انتخابات 7 اکتوبر کو منعقد کیے جائیں گے جس میں جنرل باڈی کے اراکین آئندہ دو سال کے لئے کلب کے صدر اور خزانچی کا انتخاب کریں گے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر محمد عرفان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مبارکباد دی جنہوں نے کلب کی ترقی کے لیے ایک بہترین فیصلہ کرتے ہوئے ایک بہترین آئین مرتب کرکے دیا ہے۔عمیر اعجاز ذیشان ملک محمد شہزاد عرفات علی فداحسین ۔محمد مرسلین نے بھی خطاب کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک مثالی آئین دینے پر خراج تحسین پیش کیا ۔اور امید ظاہر کریں کہ اس ماڈل آئین کے ہوتے ہوئے کلب کے کھلاڑیوں کے لئے ترقی کے راستے کھل جائیں گے ۔
جناح کرکٹ کلب ملتان کی جنرل باڈی کا اجلاس کلب پریذیڈنٹ داٶد یوسف کی سربراہی میں جناح گراٶنڈ میں منعقد کیا گیا جس میں کلب کے مختلف امور زیر بحث آٸے۔ اجلاس میں کلب کے لٸے پی سی بی کے ماڈل کلب آٸین کو من و عن منظور کرلیاگیا اور اس کے علاوہ کلب کے عہدیداران کے لٸے الیکشن شیڈول کا اعلان بھی کیا گیا۔ اجلاس میں کلب کے ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button