Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایئر یونیورسٹی میں جاب فیئر کا انعقاد

ائیر یونیورسٹی ملتان کیمپس پلیسمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام جاب فیئر کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 سے زائد نجی کمپنیز نے سٹال لگائے ۔

اس موقع پر ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر غلام علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جاب فیئر کے انعقاد کا مقصد ایئر یونیورسٹی کے طلبہ کیلئے ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جاب فیئر میں طلبہ نے انٹرویوز دئیے، ایئر یونیورسٹی آئندہ بھی ایسے پروگرامز کا انعقاد کر تی رہی گی جس سے طلبہ کا مستقبل بہتر ہوسکے گا ۔ایئر یونیورسٹی اپنے فارغ التحصیل طلبہ کو بھی ایسے پروگرامز میں شرکت کی دعوت دیتی ہے۔

اس موقع پر ایچ او ڈی کمپیوٹر سائنس ڈاکٹر عائشہ ، ایچ او ڈی بزنس ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر میاں عباس ،ایچ او ڈی میتھ ڈاکٹر رضوان ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن سکواڈرن لیڈر(ر)علی عمران بٹ،رانا رمضان ، مس بشریٰ و دیگر موجود تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button