Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین قاسم پر کالونی میں جاب فیئر

گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین قاسم پر کالونی میں چیئرمیںن ٹیوٹا علی سلمان صدیق کے ویژن کے مطابق پاس آؤٹ گریجویٹ طالبات کو جاب فراہم کرنے کے لیے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پلیسمنٹ ٹیم ڈسٹرکٹ ملتان و ساؤتھ پنجاب کے تعاون سے جاب فیئر کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پرجاب فیئر کا افتتاح کرتے ہوئے عامر عزیز ڈائریکٹر جنرل پلیسمنٹ ٹیوٹا پنجاب، چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر ملتان سہیل طفیل،ریجنل ڈائریکٹر جنوبی پنجاب انجینئر قاضی اسد،پرنسپل میڈم انجم کلثوم،زونل پلیسمنٹ آفیسر ٹیوٹا ساؤتھ حیدر زیدی،ڈسٹرکٹ ڈاریکٹر عائشہ رحمان،ڈسٹرکٹ پلیسمینٹ آفیسر آصف غفار، انسٹیوٹ پلیسمنٹ آفیسر سبیقہ نور، چیمبر آف کامرس برائے خواتین کی صدر میڈیم نویرا، نائب صدر سعدیہ علی،انفارمیشن آفیسر خالد محمود فیصل نے کہا کہ ٹیوٹا کی جانب سے جاب فیئر کا انعقاد تعلیمی اداروں میں کرتے ہیں تاکہ فارغ التحصیل طلباء وطالبات کو ایک ہی چھت کے نیچے جاب کی فراہمی کو ممکن بنایا جاسکے ۔

خطہ کی طالبات کو مقامی صنعت میں ملازمت کے مواقع دینا ہماری اولین ترجیح ہے ، جاب فئیر کا انعقاد ٹیوٹا کا احسن اقدام ہے، چیمبر کے ذمہ دار طالبات کو ملازمت فراہم کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

پلیسمنٹ ٹیوٹا کا ادارہ طالبات کو راہنمائی فراہم کرنے کے ساتھ آن لائن اپلائی کرنے کی سہولت فراہم کر رہا ہے جاب فئیر میں 30 سے زائد کمپنیوں کے نمائندگان نے امیدواران سے سی وی وصول کیں، اور طالبات کے انٹرویو بھی کیے ۔

پرنسپل انجم کلثوم نے مزید کہا کہ ٹیوٹا کی جانب سے جاب فئیر کے انعقاد کی روایت کو آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

اس موقع پرمعاذ سلیم، عمیر دانش،حیدر زیدی، ملک فہیم،آصف غفور قیوم عباس،محمد عظیم، میڈیم منزہ، روبینہ،میڈم نور،سلمی اصغر، عبدالسلام،ںثمینہ رشید، شازیہ، زیب النساء، مصباح، نگہت طاہرہ،ا سماء دیگر اساتذہ اور طالبات نے جاب فئیر میں بھر پور شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button