Breaking NewsNationalتازہ ترین
پاکستان ریلوے میں نوکریاں آگئیں
پاکستان ریلوے نے سب انجینئر اور اسسٹنٹ سٹیشن ماسٹر کی 572 اسامیوں پر بھرتی کے لیے امیدواروں سے 28 اگست تک درخواستیں طلب کرلیں۔
سب انجینئر سکیل 11 کی 346 اسامیوں اور اسسٹنٹ سٹیشن ماسٹر گریڈ ون سکیل 14 کی 226 اسامیوں پر بھرتی کی جائے گی ،بھرتی میں اقلیتی (نان مسلم ) امیدواروں کا 5فیصد،یتیم امیدواروں کا 5فیصد اور معذور امیدواروں کا 2 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔
امیدوار 28اگست تک دفتری اوقات میں اپنی درخواستیں چیف پرسانل افسر ریلوے آفس ہیڈکوارٹر لاہور جمع کرا سکیں گے۔