ملتان ٹیسٹ: جوئے روٹ کی تاریخی اننگ، کٹ وسامان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں بچھادیا گیا

انگلینڈ ٹیم کے بلے باز جوئے روٹ کی تاریخی اننگ کے بعد انکا کٹ وسامان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں بچھادیا گیا۔
پاکستان کے خلاف ریکارڈ اننگ کھیلنے والے جوئے روٹ کی شرٹ سمیت پوری کٹ اور ان کے جسم سے لگا ایک ایک کپڑا ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں بچھادیا گیا۔
گزشتہ روز 262 رنزکی اننگ کھیلنے کے بعد جوئے روٹ جب آوٹ ہونے کے بعد پویلین لوٹے تو گرمی اور پسینے سے برا حال تھا۔ان کے جسم سے پسینہ پانی کی طرح بہہ رہا تھا۔
پھر کیا کیا۔جوئے روٹ نے اندر ویئر سے لے کر بنیان تک ،شرٹس سے لے کر سیفٹی گاڈ تک ہر چیز اتاردی۔پویلین کے سامنے بائونڈری لائن پر لگے تختوں کے پیچھے دھوپ میں ان سب کو سوکھنے کیلئے بچھادیا گیا۔
جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں اور برطانوی شائقین کرکٹ نے خوب سراہا ہے، کیمرہ مین بھی بار بار ان کی کرکٹ کٹ کو فوکس کرتا رہا۔
ملتان کی گرمی،کھلاڑیوں کے لئے 36 درجہ حرارت اور اس میں طویل بیٹنگ انگلش پلیئرز کیلئے کسی بڑے کارنامہ سے کم نہیں ہے۔