ایمرسن یونیورسٹی : طلباء وطالبات میں جرسیاں تقسیم

گورنمنٹ ایمرسن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے کہا ہے اصل زندگی تو دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے ،زندگی کا مقصد بھی یہی ہونا چاہیے۔
دی امر سونینز طلباء و طالبات کی ہر لحاظ سے رہنمائی اور امداد کر رہی ہے ، یہی جذبہ ہر پاکستانی کا ہونا چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دی امرسونینز کی جانب سے ایمرسن یونیورسٹی اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کے طلباء طالبات میں گرم جرسیاں تقسیم کرتے ہوئے کہی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایمرسن یونیورسٹی کو ایشیاء کی نمبر 1 یونیورسٹی بنانا میرا مشن ہے، اور یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کو بہترین روزگار حاصل کرنے میں بھی ہم مکمل تعاون کریں گے ۔
بڑی بڑی انڈسٹریز صنعتکار تاجر برادری سے رابطہ کریں گے ، یہاں پر بڑے بڑے نامور ماہر تعلیم کو بلوایا جائے گا، اور ان کے لیکچر ہونگے اساتذہ کی کمی اور دیگر مسائل بھی بہت جلد حل ہو جائیں گے ۔
ہمارا مقصد طلبہ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ بہترین تربیت اور اچھا انسان بنانا ہے۔
وائس چانسلر نے پروفیسر ڈاکٹر انور احمد عبدالرحمن عابد ٖ قدسیہ راؤف ٖ حمیدہ نسرین ٖ ڈاکٹر حمید رضا صدیقی ٖ عبدالخالق چوہدری اور مطوب احمد شیخ کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ ان کے تعاون سے طلبا و طالبات کو جرسیاں دی گیں۔
اس موقع پر امرسونینز کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی نے کہا کہ اس یونیورسٹی کو سو سال سے بھی زیادہ عرصہ ہو گیا ہے، یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء میں آج مختلف یونیورسٹیز میں پندرہ وائس چانسلر اپنی قابلیت کا لوہا منوا رہے ہیں ۔
دی امرسونینز طلبہ کو گولڈ میڈلز دینے کے ساتھ ہر قسم کا تعاون جاری رکھے گی۔
فنانس سیکرٹری عبدالخالق چوہدری نے خطاب میں کہا مستحق طلباء و طالبات کی مدد کرکے دلی سکون ملتا ہے، اور اسی میں ہماری دنیا و آخرت میں کامیابی ہے۔
اس موقع پر اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر وسیم عالم نے طلباء و طالبات کی جانب سے ڈاکٹر حمید رضا صدیقی اور عبدالخالق چوہدری کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سخت سردی میں جرسیاں دی آخر میں طلبہ وطالبات میں جرسیاں تقسیم کی گئیں۔