Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

خود مختار ہاکی بورڈ بنانے کا وقت آگیا ہے : کامران شریف

سسٹم کو ازسرِنو تشکیل دینا ہوگا، طارق بگٹی کی تجویز کی حمایت کرتا ہوں، سابق انٹرنیشنل ہاکی پلیئر ملتان

انٹرنیشنل ہاکی ایمپائر اور سابق انٹرنیشنل ہاکی پلیئر کامران شریف نے بھی پی ایچ ایف کےصدر میر طارق بگٹی کی ہاکی بورڈ بنانے کی تجویز کی حمایت کردی انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جگہ ایک خودمختار "پاکستان ہاکی بورڈ” قائم کیا جائے، جو جدید تقاضوں کے مطابق قومی کھیل کو سنبھالنے، چلانے اور ترقی دینے کا اختیار رکھتا ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہاکی کو دوبارہ عروج پر لانا ہے تو ادارہ جاتی اصلاحات ناگزیر ہیں۔ “اب صرف کھلاڑیوں کی تربیت کافی نہیں، ہمیں پورے سسٹم کو ازسرِنو تشکیل دینا ہوگا۔ ایک مستحکم، خودمختار اور شفاف پاکستان ہاکی بورڈ ہی وہ راستہ ہے جو اس کھیل کو دوبارہ عالمی سطح پر نمایاں کر سکتا ہے۔”

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی کے پاس بے شمار گراؤنڈز، جائیدادیں اور اسپورٹس اثاثے موجود ہیں، مگر ان سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا جا رہا۔ “اگر یہ تمام اثاثے ہاکی بورڈ کے زیرِ انتظام کر دیے جائیں تو یہی اثاثے بورڈ کے لیے آمدنی کا مستقل ذریعہ بن سکتے ہیں۔ ہم خود کفیل ہو سکتے ہیں، ہمیں کسی فنڈ کی بھیک نہیں مانگنی پڑے گی، انہوں نے کہا کہ ملک میں قومی کھیل کی بحالی اور مالی استحکام کے لیے پاکستان ہاکی بورڈ کے قیام کی اشد ضرورت ہے۔

کامران شریف کا کہنا تھا کہ اگر حکومت ہاکی کے تمام اسٹیڈیمز اور سہولیات براہِ راست پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حوالے کر دے، تو ان سے آمدن پیدا کر کے کھیل کو خود کفیل بنایا جا سکتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button