Breaking NewsSportsتازہ ترین
نیشنل ٹی ٹوئینٹی کپ: کراچی بلیوز نے پشاور کو 15 رنز سے ہرا دیا

نیشنل ٹوئینٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں کراچی بلو نے پشاور کو 15 رنز سے ہرا دیا۔
ملتان سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں کراچی بلیوز نے دعوت ملنے پر اپنی اننگز کا اغاز کیا، جہاں زیب سلطان 30 رنز بنا کر نیاز خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے تو عبداللہ فضل نے کمانڈ سنبھالی، انہوں نے 103 رنز کی خوبصورت اننگز کھیلی، جس میں 11 چوکے اور تین چھکے شامل تھے، رمیز عزیز 15 اور محمد غازی غوری 15 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔
جواب میں پشاور کی ٹیم مقررہ 20 اوور میں نو وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنا سکی، صاحبزادہ فرحان نے سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے، عادل امین 12 افتخار احمد 25 جبکہ عامر برکی 34 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے۔
محمد امین نے تین حمزہ سہیل اور عارش علی نے دو دو جبکہ بہادر علی نے ایک کھلاڑی کو اؤٹ کیا۔