Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی ایس ایل x : کراچی کنگز کا ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

لاہور قذافی سٹیڈیم میں جاری پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے بیسویں میچ میں کراچی سپر کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ملتان سلطان کے سکواڈ میں محمد رضوان (کپتان)، یاسر خان، عثمان خان، کامران غلام، کرٹس کیمپر، میخائل برسویل، افتخار احمد، ڈیوڈ ولی، کرس جورڈن، اسامہ میر اور عبید شاہ شامل ہیں۔

جبکہ کراچی کنگز کی ٹیم ڈیوڈ وارنر (کپتان) ٹم سیفرٹ، جیمز ونس، عمیر بن یوسف، خوش دل شاہ، عرفان خان نیازی، محمد نبی، عامر جمال، عباس افریدی، میر حمزہ اور فواد علی پر مشتمل ہے۔

میچ اب سے کچھ دیر بعد تین بجے شروع ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ اج قذافی سٹیڈیم لاہور ڈبل ہیڈر میچ کی میزبانی کر رہا ہے سپہر ہونے والے میچ میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مد مقابل ہیں جبکہ اج شام دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button