Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

مہنگائی اور معاشی بدحالی سے نجات کے لیے حکومتی سطح پر سنجیدگی سے اقدامات کیے جائیں:کرامت شیخ

پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل وصدر جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بدحالی سے نجات کے لیے حکومتی سطح پر سنجیدگی سے اقدامات کیے جائیں، جھوٹی تسلیاں دینے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

رہی سہی کسر لامحدود بے روزگاری نے پوری کردی ہے ، جس کی وجہ سے تعلیم یافتہ نوجوان بے راہ روی کا شکار ہو رہے ہیں، لیکن افسوس کہ وفاقی و صوبائی حکومت اس سلسلے میں سنجیدگی سے نوٹس نہیں لے رہی ہے ، سابقہ حکومت نے ایک کروڑ نوکریاں دینے اور پچاس لاکھ گھر دینے کے وعدے کئے لیکن وہ وعدے بھی پورے نہ ہو پائے۔

ایک طرف بڑھتی ہوئی مہنگائی ،یوٹیلٹی بلز،اشیائے ضروریہ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے سفید پوش طبقہ پس کر رہ گیا ہے جس کی بنیادی وجہ ایوانوں میں مڈل کلاس طبقہ سے تعلق رکھنے کی بجائے جاگیردار،مالدار،صنعت کار اراکین اسمبلی براجمان ہیں جنہیں ملک کے بائیس کروڑ سے زائد غریب عوام سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

اسی لیے آ ج ایک بار پھر وہ وقت آ ن پہنچا ہے کہ عوام اپنے ہی طبقہ سے تعلق رکھنے والے مڈل کلاس لوگوں کو ایوانوں میں لائیں تب ہی ملک وقوم ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکتے ہیں، اور عوامی مفاد کے پیش نظر پالیسیوں کی وجہ سے ہی مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل سے نجات حاصل ہوسکتی ہے ۔

اس کے لیے پی ایس پی دن رات کوشاں ہے تاکہ مڈل کلاس طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد ایوانوں میں جائیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button