ویمن یونیورسٹی میں کشمیر بلیک ڈے کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ڈائریکٹوریٹ سٹوڈنٹس افیئر کے ‘زیراہتمام کشمیر بنے گا پاکستان’ ریلی نکالی گئی ،جس کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی افواج کے کشمیر میں داخل ہونے کے بعد سے، یہ دن کشمیر بلیک ڈے کے طور پر منایا جاتا ہےپاکستانی قوم کےلئے یہ دن قیامت سے کم نہیں جب کشمیر ی بھائیوں کو ان سے الگ کردیاگیا، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس کے بغیر جینا مشکل ہے ، بھارتی افواج نے کشمیروں پرظلم ستم کے پہاڑ توڑ دئے شہادتیں معمول بن گئیں۔
عالمی طاقتیں انڈیا کو ڈھیل دے رہی ہیں اور اقوام متحدہ کے اعلامیہ کے مطابق کشمیریوں نے اپنے مستقبل کافیصلہ خود کرنا ہے مگران کو اس حق سے محروم رکھا جارہاہے، آج کی ریلی اپنے ان کشمیر بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے کہ ہم ان کو بھولے نہیں ہیں، ہر دکھ سکھ میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کےلئےآواز اٹھاتے رہیں گے۔
رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے، کشمیریوں سے صدیوں پرانا رشتہ ہے جس کو کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی ہے آج مظلوم کشمیریوں کی آوا ز بننےکا وقت ہے کیونکہ عالمی طاقتیں مسلمانوں کے درپے ہیں کشمیری بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ریلی میں ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر عدیلہ سعید ، فیکلٹی ممبران ،طالبات اور یونیورسٹی ملازمین نے شرکت کی ۔