Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں یوم کشمیر ملی جوش وخروش سے منایا گیا

وائس چانسلر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال کی سرپرستی میں زکرین اسٹوڈنٹ سوسائٹیز اورشعبہ علوم سیاسیات کے اشتراک سےیوم یکجہتی کشمیر کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کشمیری عوام کے ساتھ غیر متزلزل حمایت اور ان کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب کی میزبانی امتیاز حسن اور اسوہ فاطمہ نے کی، زیمال سومرو اور سنول رمضان نے کشمیری عوام کی مشکلات اور حوصلے کو منظوم پیش کیا، مباحثہ میں مناہل مقبول نے کشمیر کے سنگین حالات پر مدلل تقریر کی جبکہ شجاع الرحمان نے ملی نغمہ پیش کیا۔

اس موقع پر زکرین فوٹوگرافی اور ویڈیوگرافی سوسائٹی نے کشمیر کے حالات پر دستاویزی فلم پیش کی، مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر اور ڈی ایس اے ڈاکٹر فواد رسول نے طلباء کو کشمیرکے حوالے سے تاریخ بتائی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button