Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سمرا پبلک ہائی سکول ملتان میں یوم کشمیر کے حوالے سے تقریب

گورنمنٹ سمرا پبلک ہائی سکول ملتان میں یوم کشمیر کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سکول کے سینئر ہیڈ ماسٹر خالد محمود خان نے صدارت کی۔

تقریب میں سینئر اساتذہ ہاشم خان، چوہدری محمد علی، تنویر حسین، اور جمیل اللہ صاحب سمیت دیگر اساتذہ نے بھی شرکت کی۔

طلباء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے، جن پر کشمیر کے مسئلے سے متعلق نعرے درج تھے۔

ہیڈ ماسٹر خالد محمود خان نے اپنے خطاب میں کشمیر کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، دیگر سینیئر اساتذہ نے بھی اپنے خطابات میں "کشمیر بنے گا پاکستان” کے موضوع پر روشنی ڈالی اور طلباء کو کشمیر کے تاریخی پس منظر اور اس کے مسئلے سے آگاہ کیا۔

طلباء نے بھی تقاریر کیں اور کشمیر کے مسئلے پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button