Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان میں کشمیر ریلی، افسروں اور یونین رہنماوں کی شرکت

تعلیمی بورڈ ملتان میں کشمیر ڈے کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی ۔

چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان ،حافظ محمد قاسم کی زیر صدارت کمیٹی روم میں’’ یوم یکجہتی کشمیر‘‘ کی مناسبت سے پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔

جس میں سیکرٹری بورڈ،پروفیسر غلام محمد بخاری، کنٹرولر امتحانات، پروفیسر حافظ محمد اسماعیل تگہ، آفیسران بورڈ ،عبدالرئوف کھوکھر،قاضی مُجیب الرٰحمٰن، ڈاکٹر حافظ فدا حسین،عبدالحمید بلوچ، سلیم رضا بلوچ،محمد الیاس صدیقی ،ڈاکٹر علی رضا،طارق محمود چوہان،محمد منور پاشا،محمد ظفر موہل،نور حسن،محمد عابد جاوید بھٹی،ناصر حسین شمسی، محمد نواز صدیقی ،محمد عدیل اقبال و دیگر نے شرکت کی۔

چیئرمین حافظ محمد قاسم نے تقریب کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ اور کشمیری مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف ہم آواز بُلند کرتے رہیں گے، اور انشاء اللہ بہت جلد کشمیریوں کی جدوجہد آزادی رنگ لائے گی۔

تقریب کے اختتام پر چیئرمین بورڈ کی قیادت میں ’’یوم یکجہتی کشمیر ‘‘کے حوالہ سے ریلی نکالی گئی۔

ریلی میں آفیسران بورڈ کے علاوہ یونین عہدیداران اور بڑی تعداد میں بورڈ ملازمین نے شرکت کی ، ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ قیام پاکستان کے وقت بھارت کے مسلمانوں بالخصوص کشمیر میں بسنے والے مُسلمانوں نے بہت زیادہ جانی و مالی قُربانیاں دیں، وہ دن دُور نہیں جب کشمیریوں کی جدوجہد آزادی رنگ لائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button