زرعی یونیورسٹی میں یوم استحصال کشمیر ریلی کا انعقاد
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی میں رئیس جامع پروفیسر ڈاکٹر آصف علی( تمغہ امتیاز ) کی قیادت میں اساتذہ، اسٹاف اور طلبا نے شرکت کی۔
پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دور میں قوموں کی آزادی کے لیے جدید حکمت عملی کو اپنانے کی ضرورت ہے۔
نوجوانوں کو انتہا پسندانہ تصورات کی طرف جانے کی بجائے اجتماعی تصور کے ساتھ شعوری بنیادوں پر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔
ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کرکے معاشی طور پر مستحکم ہو کر اور بہتر حکمت عملی کے ساتھ ہی ہم دنیا میں اپنی بات منوا سکتے ہیں، اور کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلوا سکتے ہیں۔کشمیری عوام سے محبت ہمارے شعور کا حصہ ہے۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا،ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم، ڈاکٹر عثمان جمشید،ڈاکٹر عنصر نعیم اللہ،ڈاکٹر محسن خان، ڈاکٹر عبدالرزاق اور دیگر اساتذہ اور اسٹاف بھی موجود تھا۔