Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

کھیلتا پنجاب ایونٹ آج سے شروع ہوگا

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام کھیلتا پنجاب گیمز کا آغاز آج سے ہوگا۔

اس سلسلہ میں کھیلتا پنجاب میں شامل کھیلوں کے کنوئینرز کا انتظامی اجلاس زیر صدارت فاروق لطیف ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان منعقد ہوا، جس میں ترس محی الدین، شیخ آصف، خرم نقوی، انیس خان، رانا حبیب، منظور لطیفی، فوکل پرسن نور خان قیصرانی، اظفر عبداللّٰہ نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق لطیف نے کہا کہ حکومت پنجاب کھلاڑیوں کو بہتر کارکردگی دکھانے کے مواقع دینے کے لیے اس ایونٹ کا انعقاد کررہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو ترقی کے مواقع میسر آسکیں، نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ان مقابلہ جات میں پرکشش انعامات اور کیش پرائز دیے جائیں گے۔

آج بینڈ منٹن بوائز اینڈ گرلز، ہاکی، اتھلیٹکس بوائز اینڈ گرلز اور فٹبال کے ایونٹ سے کھیلتا پنجاب کا آغاز ہوگا۔

جس میں ملتان ڈسٹرکٹ کے مستقل رہائشی کھلاڑی حصہ لینگے، دس روزہ ضلعی سطح پر منعقد ہونے والے اس ایونٹ کے فاتح ڈویژنل سطح پر اپنے کھیل کا عملی مظاہرہ پیش کرینگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button