Breaking NewsSportsتازہ ترین
خانیوال سی ایم پنجاب چوتھا ایچ ای ڈی ٹیبل ٹینس چیمپئن بن گیا
ملتان نے رنر اپ پوزیشن حاصل کی۔

سی ایم پنجاب چوتھا ایچ ای ڈی ٹیبل ٹینس ایونٹ 26ـ2025ء گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین 14 نمبر چونگی ملتان میں اختتام پذیر ہو گیا٬ زینب اور فضہ ( ضلع خانیوال ) نے پہلی پوزیشن حاصل کی٬ تحریم اور فاطمہ (ضلع ملتان ) دوسرے نمبر پر رہا٬ وہاڑی کی ٹیم تھرڈ رہی۔
مقابلوں کا افتتاح پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین 14 نمبر چونگی نے پروفیسر عظمیٰ اصغر نے کیا٬ ایونٹ کی نگرانی لیکچرر شائستہ جبین نے کی ٬ ریفری کے فرائض رانا حبیب نے انجام دیئے۔
ایونٹ میں شریک ٹیموں نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس ایونٹ کو ٹیبل ٹینس کے کھیل کو طالبات میں مقبول بنانے کیلئے اہم سنگ میل قرار دیا۔




















