Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کھیلتا پنجاب گرلز و بوائز کے ڈویژنل سطح كے مقابلے شروع ہوگئے

ملتان سپورٹس گراؤنڈ میں ہونے والے ٹیپ بال کرکٹ ایونٹ میں ڈوگر ڈائری ملتان نے ٹائٹل جیت لیا، رکن قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی نے باقاعدہ افتتاح کیا۔

اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان منظر شاہ، ڈی ایس او ملتان فاروق لطیف، سابق ڈی ایس او محمد جمیل کامران، صدر ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن ملتان میاں جاوید قریشی ، ٹی ایس او نور خان ، انیس خان ودیگر انکے ہمراہ تھے۔

سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلے گیے میچ میں ملتان نے اپنے پہلے میچ میں لودھراں کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ لودھراں نے 3 وکٹوں پر 102 رنز بنائے ۔ علی شان 67 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ملتان نے ہدف 3 وکٹوں پر مکمل کرلیا۔ عبداللہ چاند 53 زاہد جمیل نے 24 رنز بنائے۔

دوسرے میچ میں لودھراں نے وہاڑی کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔ وہاڑی نے 136 رنز بنائے۔ لودھراں نے ہدف ایک وکٹ پر مکمل کرلیا۔آج دیگر کھیلوں کے مقابلے کروائے جائینگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button