Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

"کھیلتا پنجاب” کے انٹر ڈسٹرکٹ ملتان ڈویژن مقابلے

یوتھ افیئرز و سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام "کھیلتا پنجاب” کے انٹر ڈسٹرکٹ ملتان ڈویژن مقابلوں کے سلسلے ہاکی اور تیکوانڈو میچز کا فیصلہ ہوا۔

مقابلوں کی نگرانی ڈویژنل سپورٹس آفیسر منظر شاہ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز فاروق لطیف، ساجد محمود، عاصم بھٹی اور تحصیل سپورٹس آفیسر نور خان قیصرانی نے کی۔

متی تل آسٹروٹرف ہاکی سٹیڈیم پر ہونیوالے ہاکی کے گرلز مقابلوں کے نتائج کے مطابق بوریوالہ گرلز کلب نے طاہر شریف گرلز کلب وہاڑی کو 0ـ3 سے شکست دے دی۔

انصاف گرلز کلب خانیوال نے دانش گرلز کلب میلسی کو صفر کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا، بوائز ہاکی مقابلوں کے نتائج کے مطابق وہاڑی ڈسٹرکٹ نے ملتان ڈسٹرکٹ کے خلاف صفر کے مقابلے میں 6 گول سے کامیابی اپنے نام کی۔ خانیوال ڈسٹرکٹ کو لودہراں ڈسٹرکٹ کے خلاف واک اوور دے دیا گیا۔ ان میچز کے مہمان خصوصی رانا بلال اور محمد جمیل کامران تھے۔

اس موقع پر گلزار پاشا۔ سفیر حسین نقوی ۔ خرم بشارت اور ڈویژنل کوچ حسن جمیل بھی موجود تھے ۔

جمنیزیم ہال سپورٹس کمپلیکس پر منعقدہ انٹر ڈسٹرکٹ تیکوانڈو ایونٹ کے سلسلے میں 50 کلو گرام سے 87 کے جی پلس ویٹ کیٹیگری کے انفرادی مقابلے کروائے گئے۔ نتائج کے مطابق 50 کلو گرام میں عتیق علی (خانیوال) پہلے اور شیمان علی (ملتان ) دوسرے نمبر پر رہے۔ 54 کے جی میں عبدالمعیز (خانیوال ) نے پہلی اور راحیل بٹ (ملتان) نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ 58 کے جی میں طلحہ (ملتان ) اول اور حمزہ (ملتان ) دوم رہے۔ 63 کے جی میں اکلوتے کھلاڑی محمد عرفان انہیں فاتح قرار دیا گیا۔ 73 کے جی میں قاسم علی(ملتان) پہلے اور عرفان(خانیوال) دوم رہے۔ 83 کلو گرام میں وہاڑی کے اکلوتے کھلاڑی اسد خان فاتح قرار دیئے گئے۔ 87 کے جی میں بھی ملتان کے اکلوتے کھلاڑی جنید عالم اپنے ویٹ کے چیمپئن قرار دیئے گئے۔

دریں اثناء 67 ۔ 78 اور 87 پلس کلو گرام کیٹیگری ویٹ میں کسی کھلاڑی نے آفیشلز ٹیبل پر رپورٹ نہ کی۔

تیکوانڈو آفیشلز میں لالہ مظہر حسین۔ خالد خان کمانڈو۔ محمد نعیم چوہدری۔ الیاس خان نیازی اور داؤد الرحمان شامل تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button