کڈز سپورٹس میلہ جشن آزادی 2023 چودہ آگست کو سپورٹس کمپلیکس ملتان میں منعقد ہوگا

پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کے سلسلہ میں نوجوان نسل کو آزادی کی قدر و قیمت سے آگاہ کرنے کے لیے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام کڈز سپورٹس میلہ جشن آزادی 2023 چودہ اگست کو سپورٹس کمپلیکس ملتان میں منعقد ہوگا ۔
اس سلسلے میں رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر قیادت سپورٹس بورڈ پنجاب کی ہدایت پر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام جاری انڈر 12 کڈز سمر کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ میں شامل بچوں کے لیے اتھلیٹکس۔فٹ بال۔باسکٹ بال۔بیڈمنٹن۔جمناسٹک۔ٹیبل ٹینس اور رسہ کشی کے مقابلہ جات پر مبنی جشن آزادی کڈز سپورٹس میلہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔
اس میلہ میں بارہ سال تک کے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں، اس سلسلہ میں والدین سے گزارش ہے کہ وہ جلد از جلد سپورٹس آفس ملتان میں اپنے بچوں کی فری رجسڑیشن کرائیں۔
واضح رہے کہ اس کڈز سپورٹس میلہ میں شرکت کے لیے سمر کیمپ کے بچوں کے علاوہ عام بچے بھی چودہ آگست کو دن بارہ بجے تک اپنی فری رجسڑیشن کرواسکتے ہیں۔